ہفتہ , 21 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرنے کے لیے نجی سکولوں کو فنانشل پیکیج دینے کا مطالبہ

تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرنے کے لیے  نجی سکولوں کو فنانشل پیکیج  دینے کا مطالبہ
بدھ , 19 اگست 2020ء (190) لوگوں نے پڑھا
نجی سکولز ایسوسی ایشنز کے نمائندہ وفد نے چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و اقتصادی امور فیض اللہ کموکاممبر قومی اسمبلی فیصل آباد  سے ملاقات کی جس میں انہیں کورونا وائرس کے باعث مارچ سے تعلیمی ادارے بند ہونے کی وجہ سے درپیش مالی مشکلات اور تعلیمی اداروں کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے نجی سکولز کو فنانشل پیکیج دلوانے کی اپیل کی گئی۔ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر کی نجی سکولز ایسوسی ایشنز کے چیئرمینز  سے بات چیت کے دوران چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ فیض اللہ کموکا نے کم فیس والے نجی تعلیمی اداروں کیلئے فنانشل پیکیج کی سفارش کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر چیئرمین نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز پاکستان صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی، چیئرمین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز خالد حیات کموکا، چیئرمین پرائیویٹ سکولز فورم ندیم سندھو، محمد جمیل نجم، شیخ محمد اکرم، سلیم خان، سید طارق شاہ اور میاں عبدالغفوربھی موجود تھے۔ وفد کی جانب سے چیئرمین قائمہ کمیٹی کو نجی تعلیمی اداروں کی طویل بندش کی وجہ سے طلبا و طالبات کے تعلیمی اور تعلیمی اداروں کے معاشی نقصانات سے آگاہ کیا گیا۔ سکولز مالکان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے بلڈنگز کے رینٹ و سٹاف کی تنخواہیں دینا ان کیلئے بہت مشکل ہو چکا ہے لہٰذا جس طرح حکومت نے دیگر شعبہ جات کو امدادی یکیج دیئے ہیں اسی طرح پرائیویٹ سکولز مالکان کو بھی فنانشل پیکیج دیا جائے۔
  • تعلیم

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now