جمعرات , 01 اکتوبر 2020ء
(215) لوگوں نے پڑھا
فیسکو انتظامیہ نے صارفین کی سہولت کیلئے نئے آپریشن دفاتر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انہیں اپنے بجلی سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے دوردراز علاقوں میں سفر نہ کرنا پڑے اور ان کی مشکلات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جاسکے۔ اس سلسلے میں سے 132کے وی نڑوالا روڈ گرڈسٹیشن میں ایس ڈی او (آپریشن) فیسکورحمت ٹاؤن سب ڈویژن جبکہ 132کے وی جھنگ ون گرڈسٹیشن میں ایس ڈی(آپریشن)سٹی سب ڈویژن کے دفتر کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری کردیئے گئے ہیں۔اسی طرح او ٹی پی کالونی میں فیسکو ریجنل سٹور کیلئے سٹوریج شیڈ اور اپروچ روڈ کی تعمیر اور 132کے وی جھنگ گرڈسٹیشن پر دوڈی ٹائپ جبکہ سات ای ٹائپ کوارٹروں کی مینٹی نینس اور رپئیر کیلئے بھی ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔ایکسئین سول ورکس ڈویژن شکیل حیدر لک کے مطابق مذکورہ ٹینڈرزاکتوبر کے آخری ہفتہ میں مختلف تاریخوں میں ایکسئین سول ورکس ڈویژن فیسکو فیصل آباد کے دفتر میں کھولے جائیں گے اور ان منصوبوں پر فیسکو خطیر رقم خرچ کرے گا تاکہ فیسکو صارفین اورملازمین کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔