Naveed
جمعرات , 23 جولائی 2020ء
(398) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد سٹی پولیس اُفیسر سہیل چوھدری نے سول لائن میں پودا لگا کر فیصل آباد پولیس کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر سی پی او کا کہنا تھا کہ سول لائن میں 3 ھزار پودے لگائے جائیں گے۔ جس کا مقصد لوگوں اور پولیس افسران میں شجرکاری کی اہمیت اور افادیت کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔ سٹی پولیس آفیسر نے اس موقع پر کہا کہ تمام شہری اور پولیس افسران شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ سایہ دار اور پھلدار درخت لگاےؑ جائیں جن سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جاسکے۔ سی پی او نے افسران کو ھدایت کی کہ تھانوں اور اپنے گھروں میں بھی پودے لگائیں۔