جمعہ , 21 اگست 2020ء
(434) لوگوں نے پڑھا
محمد سہیل چوہدری، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے دیگر افسران کے ہمراہ یکم محرم الحرام کے حوالہ سے امام بارگاہ بوستان زہرہ اور گراونڈ قریشیاں کی سکیورٹی اور جلوس ڈیوٹی کو چیک کیا۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے سیکورٹی انتظامات کو سراہتے ہوئے پولیس افسران کو بریفنگ دی اور ہدایت کی کہ محرم الحرام کی سیکورٹی میں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔