منگل , 22 ستمبر 2020ء
(368) لوگوں نے پڑھا
سی پی او سہیل چوہدری نے الائیڈ ہسپتال سے 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کرتے ہوئے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے محکمہ صحت کے عملے سے سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی اور کہا کہ پولیو جیسی موذی مرض کے خاتمے کیلئے پوری قوم ایک ساتھ ہے والدین اپنے بچوں کوپولیو کے قطرے پلا کر اس موذی مرض کا خاتمہ یقینی بنائیں۔ یاد رہے! انسدادِ پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی حفاظت کیلئے 1513 پولیس افسران کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ وہ قومی ذمہ داری بخوبی انجام دے سکیں۔