منگل , 17 نومبر 2020ء
(352) لوگوں نے پڑھا
یکم اکتوبر 2020 سے اب تک فیصل آباد میں کورونا کے 456 مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے اب تک 269صحتیاب اور 4 کی اموات ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے 8 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ انسداد کورونا ایس او پیز پر ذمہ داری سے عمل کریں، گھر سے باہر جاتے وقت فیس ماسک کا استعمال اور رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔