Naveed
منگل , 28 جولائی 2020ء
(330) لوگوں نے پڑھا
کمشنرفیصل آبادعشرت علی، آر پی او راجہ رفعت مختار اور ڈپٹی کمشنر محمد علی نے نیا موانہ میں ماڈل کیٹل مارکیٹ کا دورہ کیا اور فروخت کنندگان اور خریداروں کے لئے ضروری انتظامات چیک کیے۔ انہوں نے متعلقہ عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ مارکیٹ کو موسم کے اثرات سے بچانے کے لئے اقدامات کریں۔ بعد میں انہوں نے کلاک ٹاور چوک کا دورہ کیا اور اینٹی کورونا ایس او پیز کو چیک کیا۔ اس دوران انہوں نے کچھ دکانداروں کو اینٹی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر وارننگ بھی دی۔