ہفتہ , 21 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

فیصل آباد کے شہری اب آن لائن چالان بھی جمع کرا سکیں گے، راستہ نام کی ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا گیا

فیصل آباد کے شہری اب آن لائن چالان بھی جمع کرا سکیں گے، راستہ نام  کی ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا گیا
Naveed منگل , 11 اگست 2020ء (143) لوگوں نے پڑھا
محمد سہیل چوہدری، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے شہریوں کی سہولت کیلئے سٹی ٹریفک آفس میں ٹریفک چالان کی آن لائن ادائیگی اورراستہ ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر سید علی رضا،ایس ایس پی آپریشن، محمد کاشف اسلم، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور محمد آصف چیف ٹریفک آفیسر اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔  ٹریفک چالان کی آن لائن ادائیگی کی بدولت اب شہری مخصوص بنکوں میں جائے بغیرکسی بھی ون لنک اے ٹی ایم مشین، موبائل ایپلیکیشن اور انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے باآسانی ٹریفک جرمانہ ادا کرسکیں گے۔ جبکہ راستہ ایپلیکشن میں شہریوں کو درج ذیل آن لائن سہولیات میسر ہونگی۔  روٹ پلانرانہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کیلئے نہ صرف گوگل میپ پر راستہ گائیڈ کرے گا بلکہ سڑکوں کی صورتحال کو بھی واضح کرے گا۔ ای لائسنسنگ، اس سیکشن کی مدد سے شہری گھر بیٹھے ڈرائیونگ لرنر پرمٹ حاصل کرسکیں گے۔  ٹریفک فیڈ بیک اور کمپلینٹ، اس سیکشن کے ذریعہ شہری اپنی شکایت درج کرواسکیں گے۔  ڈرائیونگ لائسنس سنٹر، اس سیکشن کے ذریعہ شہری لائسنس سنٹر اور ڈرائیونگ سکول کی لوکیشن معلوم کرسکتے ہیں۔  ٹریفک ایڈوئزری، اس سیکشن  کے ذریعےشہری کسی بھی روڈ کی صورتحال جان سکتے ہیں۔  چالان پیمنٹ،  اس سیکشن کے ذریعے شہری ٹریفک جرمانہ جمع کرواسکتے ہیں۔  ای ٹیسٹ،  اس سیکشن کے ذریعہ شہری ڈرائیونگ ٹیسٹ کا شیڈول جان سکتے ہیں۔  اور ایمرجنسی کال سیکشن کے ذریعہ پولیس سے مدد لے سکتے ہیں۔
  • پرکھ
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now