Naveed
بدھ , 03 مارچ 2021ء
(648) لوگوں نے پڑھا
تھانہ ٹھیکریوالہ کی ذیلی چوکی سبزی منڈی کا حوالات شہریوں کے لئے ٹارچر سیل میں تبدیل ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ چوکی کے حوالات سے محبوس شخص کو برآمد کرلیا گیا محبوس شخص کے جسم پر تشدد کے بے جا نشانات بھی تھے۔ زاھد عرف مون نامی شخص کا کہنا تھا کہ اسے چوکی انچارج اے ایس آئی حماد یوسف کی جانب سے پچاس ہزار کی ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔