جمعہ , 20 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

ملازمین کے جائز مسائل فوری حل کیے جائیں، چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر ارشدمنیرکی فیسکو انتظامیہ کو ہدایت

 ملازمین کے جائز مسائل فوری حل کیے جائیں، چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر ارشدمنیرکی فیسکو انتظامیہ کو ہدایت
بدھ , 14 اکتوبر 2020ء (377) لوگوں نے پڑھا
چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر ارشدمنیر نے فیسکو انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ملازمین کے جائز مسائل اور کیسز کو فوری طور پر نمٹایں۔ پنشن، میڈیکل کیسز، میرج و ویلفئیر گرانٹ میں کوئی تاخیرنہیں ہونی چاہئے۔زیر التواء انضباطی کیسز کو بھی فوری طور پر کلئیر کیا جائے وہ ہیڈکوارٹرز میں ایچ آر اینڈ ایڈمن ڈائریکٹوریٹ کے افسران کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ لائن سٹاف کے تمام پروموشن ٹریننگ اورکورسز میں سیفٹی کونصاب اور کورسز کالازمی حصہ بنایا جائے اور ٹریننگ کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر سیفٹی ٹریننگ کے شرکاء کو سیفٹی لیکچر بھی دے۔ انھوں نے ریجن بھر کی آپریشن گاڑیوں کا سروے کروانے اور خراب گاڑیوں کی مرمت کے احکامات بھی دیئے۔ انھوں نے کہا کہ ملازمین کے جائز کاموں میں رکاوٹ بننے والے عناصر کو نہیں بخشا جائے گا اگر ایسے کسی افسر یا ملازم کی نشاندہی ہوئی تو اس کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس میں ڈی جی ایچ آری اینڈ ایڈمن بحرکرم نے شعبہ انتظامیہ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی سی ایم اطہر ایوب چوہدری،ڈپٹی ڈائریکٹر سکیورٹی مظفرقادرملک، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کاشف بشیر، ایڈیشنل ڈائریکٹر پی آر طاہر شیخ اور سٹاف آفیسر عابد رشید نے شرکت کی۔
  • انتظامیہ
  • علاقائی مسائل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now