جمعرات , 25 جون 2020ء
(653) لوگوں نے پڑھا
ضلع فیصل آباد کے چک نمبر247 رب میانی میں عظیم فاوٴنڈیشن ہائی اسکول میں یوم طلبہ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں بچوں نے مختلف ٹیبلوز پیش کیے ٹیبلوز میں بچوں نے قومی ثقافت کی عکاسی کی ۔ ننھے طالب علموں کی جانب سے روایتی لوک رقص کو بھی بے حد پسند کیا گیا ۔ لوک رقص میں بچوں نے سندھ ، پنجاب، بلوچستان خیبر پختوان خوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے لباس زیب تن کرکے پرفارمنس دی ۔ اس موقع پر اسکول پرنسپل نسیم حسین نے بچوں کی کارکردگی کو سراہا اور ان میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے ۔