ہفتہ , 21 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

کمال آباد قبرکی زمین کے نام پر بھتہ وصول کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج ، گورکن سمیت 5 افراد گرفتار

کمال آباد قبرکی زمین کے نام پر بھتہ وصول کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج ، گورکن سمیت 5 افراد گرفتار
جمعہ , 04 ستمبر 2020ء (273) لوگوں نے پڑھا
 اسسٹنٹ کمشنرسٹی سید ایوب بخاری نے کمال آباد تھانہ گلبرگ میں قبرستان ویلفیئر سوسائٹی کے نام پر بھتہ مافیا کے خلاف ایکشن لے لیا۔ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ پر ویلفیئر سوسائٹی کے ارکان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کرادیا گیا۔ میت کو دفن کرنے کی مد میں فی کس جنازہ 10 سے 15 ہزار روپے بٹورنے والے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے۔  فیصل ویلفئر سوسائٹی کمال آبادقبرستان کے صدرعبدالرحمان، نائب صدرمنیر خان، خزانچی طارق حسین، گورکن نواز اور اہلکار منیر کو گرفتار کرلیا گیا۔ قبر پختہ کرنے پر الگ سے ہزاروں روپے اور 100 روپے پرچی فیس وصول کرنے کا بھی انکشاف ہوا ۔ سوسائٹی کا نہ اکاوٗنٹ اور نہ ہی الیکشن ہوئے جبکہ سوسائٹی سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سے بھی رجسٹرڈ نہیں ۔ 2018 میں بھی میونسپل کارپوریشن نے قبرستان کی دیواریں گراگر 22 لاکھ روپے کی اینٹیں فروخت کرنے پر استغاثہ دائر کرایا تھا۔  سوسائٹی سرکاری املاک سے ناجائز لوٹ مار کی مرتکب پائی گئی۔   نام نہاد سوسائٹی کے ممبر سادہ لوح اور مجبور لوگوں سے قبرستان ویلفیئر کے نام پر دھوکہ دہی اور فراڈ سے بھاری رقم بٹوررہے تھے۔
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now