ہفتہ , 21 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے فیصل آبادکیلئے 13ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کردیا، لائل پور آرٹ اینڈ کرافٹ گیلری کا افتتاح

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے فیصل آبادکیلئے 13ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کردیا، لائل پور آرٹ  اینڈ کرافٹ گیلری کا افتتاح
Naveed منگل , 25 اگست 2020ء (432) لوگوں نے پڑھا
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بلدیاتی اداروں کے منجمدفنڈز کی بحال کردیئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے فیصل آبادکیلئے 13ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تقاریر اورویڈیو پوسٹ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گزشتہ روز فیصل آباد کا تفصیلی دور ہ کیا اورآمدکے فوراً بعد لائل پور آرٹ اینڈ کرافٹ گیلری کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے چناب کلب چوک میں لائل پور آرٹ اینڈ کرافٹ گیلری کی تختی کی نقاب کشائی کی اور لائل پور آرٹ اینڈ کرافٹ گیلری کے مختلف شعبے دیکھے۔لائل پور آرٹ اینڈ کرافٹ گیلری میں قیدیوں کی بنائی ہوئی دستکاریوں کی نمائش کی گئی۔ آرٹ اینڈ کرافٹ گیلری میں مقامی طورپرتیار کردہ روایتی ملبوسات بھی رکھے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے آرٹ کے نمونوں میں گہری دلچسپی کا اظہارکیااورمقامی طورپر قالین کے نمونے بھی دیکھے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر لائل پورآرٹ اینڈ کرافٹ گیلر ی کے قیام کو خوش آئندقراردیتے ہوئے کہا کہ لائل پور آرٹ اینڈ کرافٹ گیلری کے قیام سے مقامی ثقافت کو فروغ ملے گا۔مقامی دستکاریوں کوملکی اورغیر ملکی سطح پر متعارف کرانے میں آرٹ اینڈ کرافٹ گیلری اہم کردار ادا کرے گی۔ لائل پور آرٹ اینڈ کرافٹ گیلری جیسے پراجیکٹ سیاحت کے فروغ میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پنجاب سیاحت کا حب بن کرابھرے گا۔پنجاب کی مقامی دستکاریاں اورفنون لطیفہ دنیا بھر میں پاکستان کاسافٹ امیج اجاگر کریں گے۔کمشنر فیصل آباد میں وزیراعلیٰ کو لائل پورآرٹ اینڈ کرافٹ گیلری کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا اور محرم الحرام کے انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آرپی او فیصل آباد نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تقاریر اورویڈیو شیئر کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔محرم الحرام کی سکیورٹی میں کسی قسم کی غفلت اورکوتاہی برداشت نہیں۔ محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق پر پابندی کو یقینی بنایا جائے۔متعلقہ منسٹرز اپنے علاقے میں مجالس اورجلوس کی سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں۔وزیراعلیٰ نے مجالس اورجلوسوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ماسک اورسماجی فاصلے کی پابندی پر عمل کیا جائے۔ کمشنر فیصل آباد نے زیر تکمیل اورنئے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا فیصل آباد  کے شہر کی ترقی کیلئے 13ارب روپے کے خصوصی پیکیج کا اعلان کیااورکہا کہ فیصل آباد میں سیوریج اورپینے کے صاف پانی کے مسائل ترجیحاً حل کریں گے۔کشمیر انڈر پاس کو جلد از جلد مکمل کریں گے،50کروڑ جاری کردیئے گئے ہیں۔حسیب شہید ہسپتال کے لئے 50کروڑ روپے کے فنڈزفراہم کیے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں صحافی کالونی کیلئے اراضی کی نشاندہی کاعمل مکمل ہوچکا ہے۔صحافی کالونی کیلئے بسم اللہ پور میں 187کینال اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے۔صحافی کالونی کے قیام کا وعدہ پوراکروں گا۔چاہتا ہوں کہ فیصل آباد کا ہر چھوٹا بڑا مسئلہ حل کروں۔انہوں نے کہا کہ پولیس میں 10ہزار نئے کانسٹیبل بھرتی کیے جارہے ہیں۔ 600نئی گاڑیاں پولیس کو جلد مل جائیں گی۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسرکٹ ہاؤس فیصل آباد سے سول لائنز کے قریب جنرل سٹور پر اچانک پہنچ گئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سٹور میں اشیاء ضروریہ کے نرخ کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے آٹے کے 20کلو تھیلے کے نرخ دریافت کیے۔وزیراعلیٰ نے جنرل سٹور پر موجود چینی کی قیمت بھی چیک کی۔وزیراعلیٰ نے دالوں اوردیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا۔دوکاندار نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو اچانک اپنے سٹور پر دیکھ کر خوشی ہوئی۔اشیاء حکومت کے مقررکردہ نرخ پر بیچ رہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر میں آٹا چینی اوردیگر اشیاء کے نرخ خود چیک کروں گا۔آج فیصل آباد آیا ہوں،کل کسی اورشہر میں جا کر نرخ چیک کرسکتا ہوں۔کسی کو اوور چارجنگ کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب میں آٹے کا نرخ دوسرے صوبوں کی نسبت کم ہے۔خود فیلڈ میں جاکر آٹے کی فراہمی اورنرخ کا جائزہ لوں گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دیگر شہروں کے جلد دورے کروں گا۔فیصل آباد میں صحافیوں کالونی کے لئے بسم اللہ پور میں 187کینال اراضی کی نشاندہی مکمل ہوچکی ہے۔فیصل آباد کی صحافی کالونی کا نوٹیفکیشن جلد کردیا جائے گا
  • سیاست

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now