اتوار , 19 مئی 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

گھنٹہ گھر اور اردگرد 8 بازاروں کی خوبصورت تصویر اور انگریزی استبداد و جبر

گھنٹہ گھر اور اردگرد 8 بازاروں کی خوبصورت تصویر اور انگریزی استبداد و جبر
Naveed پیر , 22 فروری 2021ء (964) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد کے رہائشیوں کے لئے یہ تصویر زیادہ اجنبی نہیں ہونی چاہیئے چلیں ہم آپ کو اس خوبصورت تصویر کا تعارف کراتے ہیں یہ تصویر خوبصور گھنٹہ گھر اور ارد گرد 8 مشہور بازاروں کی ہے جو فضا سے لی گئی ہے۔ علاقے کے ڈیزائن کا ماڈل انگریز دور میں بنایا گیا تھا جبکہ یہاں تک کہا جاتا ہے کہ فیصل آباد انگریز راج کے برصغیر پاک و ہند کا پہلا منصوبہ بند شہر تھا۔ ایک جگہ لکھا گیا ہے پرانے لیال پور میں گھنٹہ گھر اور ارد گرد کو اس طرح ڈٰیزائن کرنے کا انگریز کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ یہ ڈیزائن برطانیہ کے جھنڈے سے مماثلت رکھتا ہے جو انگریز یادگار کی  یہاں تاریخی نشانی کے طور پر موجود رہے گی اس ڈیزائن کی خوبصورتی اپنی جگہ لیکن آزاد قوم کی حیثیت سے فیصل آباد کے رہائشی ہر روز اس ڈیزائن کو اپنے پیروں تلے روند کر انگریزی استبداد کے دور کے جابرانہ تسلط کی مذمت کرتے ہیں اسی انگریزی استبداد کے دور میں برصغیر پاک و ہند کا خطہ جو کسی وقت میں سونے کی چڑیا سمجھا جاتا تھا، انگریز کے راج کے آنے کے بعد میں یہاں درجنوں چھوٹے بڑے قحط آئے جس سے لاکھوں انسانوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔ انگریز کی برصغیر میں ترقیاتی کاموں کے بجائے ظلم کی فہرست کئی درجے زیادہ طویل ہے۔          
  • برصغیر پاک و ہند
  • ظلم و جبر
  • گھنٹہ گھر
  • انگریز راج
  • بچے اور کنبے
  • آرٹس اور تفریح

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now