ہفتہ , 21 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ عائشہ زاہد نے انٹریونیورسٹیز کوئز مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ عائشہ زاہد نے انٹریونیورسٹیز کوئز مقابلے میں  دوسری پوزیشن حاصل کرلی
جمعہ , 18 ستمبر 2020ء (156) لوگوں نے پڑھا
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی کمپیوٹرسائنس کی طالبہ عائشہ زاہد نے ملک بھر کی جامعات کے مابین ہونے والے کوئز مقابلہ جات میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئر(IEEE) کی جانب سے ہونے والے مقابلہ جات میں ملک بھر سے 62 جامعات کے طلبہ نے شرکت کی۔ اس حوالے سے میٹنگ روم میں ہونے والی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف نے طالبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کے نوجوانوں کو بے انتہا صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ زرعی یونیورسٹی کے اساتذہ نوجوانوں میں خداداد صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے تمام کاوشیں بروئے کار لا رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ہنرمند افرادی قوت ملک کو درپیش مسائل کے حل اور روشن مستقبل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ تقریب میں رجسٹرار عمرسعید اور لائبریرین عمر فاروق بھی موجود تھے۔
  • تعلیم

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now