Naveed
بدھ , 06 جنوری 2021ء
(438) لوگوں نے پڑھا
ڈائیوؤ اڈا، الائیڈ ہسپتال کے پاس، اکبرآباد چوک میں ریڑھی والوں کی بے جا تعداد اور راستوں کے درمیاں میں آجانے کی وجہ سے راہگیروں کا گزرنا محال ہوگیا۔ صورتحال کے نتیجے میں رستہ بلاک ہوگیا ہے اور ایسا منظر پیش کرنے لگا جیسے یہاں رستہ نہیں کوئی بازار ہو اسی طرح اکبر آباد جانے والی ساری گلیوں پر بھی ریڑھی اور چھابڑی والوں نے رستوں پر اپنی موجودگی سے رکاوٹیں بنا ڈالیں۔ لوگوں اور گزرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ صورتحال سے سختی سے نبٹا جائے اور مسافروں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔