Naveed
منگل , 21 جولائی 2020ء
(133) لوگوں نے پڑھا
انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیمیں فیصل آباد کی مخصوص یونین کونسلز میں تمام حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہی ہیں۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر فیصل آباد ڈاکٹر بلال احمد کی والدین سے اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کی درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو مہم کے دوران پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ مملکت خداداد میں سے پولیو کی بیماری کو جڑ سے اکھاڑ پھینک سکیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام پولیو ٹیموں کو بھر پور ٹریننگ دے کر بھیجا گیا ہے ہر حوالے سے جن میں کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر بھی اپنائی گئیں ہیں۔