جمعہ , 20 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

فیصل آباد ڈویژن میں انسداد پولیومہم 5 اکتوبر سے شروع ہوگی

فیصل آباد ڈویژن میں انسداد پولیومہم 5 اکتوبر سے شروع ہوگی
ہفتہ , 03 اکتوبر 2020ء (368) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم 5سے 9۔ اکتوبر تک جاری رہے گی۔اس سلسلے میں ضلع فیصل آباد میں پانچ سال تک کی عمر کے 13 لاکھ81 ہزار 750 بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لئے مجموعی طور پر 3323 ٹیمیں ڈیوٹی انجام دیں گی۔اس ضمن میں تمام ترضروری انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد علی کو ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے اجلاس کے دوران بتائی گئی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا، ڈی ایچ او ڈاکٹر بلال احمد سمیت مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع میں انسداد پولیو کی مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لئے تمام تر انتظامات ہر لحاظ سے مکمل ہونے چاہیں اس ضمن میں مائیکروپلان کے مطابق عملدرآمد کیا جائے تاکہ گذشتہ کمزوریوں وخامیوں کا سو فیصد ازالہ ہوسکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیو کا ہرراؤنڈ اہمیت کا حامل ہے لہذا متعلقہ سٹاف کی جدید خطوط پر ٹریننگ کے ساتھ ساتھ والدین کی آگاہی کے لئے تمام تر تشہیری ذرائع بروئے کار لائے جائیں تاکہ ان میں احساس ذمہ داری قائم رہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تحصیلوں میں بھی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں تمام تر انتظامات مکمل ہونے چاہیں اس سلسلے میں معمولی سی بھی غفلت نہیں ہونی چاہیے۔اس موقع پر ڈی ایچ او نے بتایا کہ مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
  • صحت

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now