بدھ , 24 جون 2020ء
(173) لوگوں نے پڑھا
زر عی یونیورسٹی فیصل آباد فنانس و پلاننگ کمیٹی نے مالی سال 2020-21ء کیلئے 10ارب روپے سے زائد کی بجٹ سفارشات کی منظوری دے دی جس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد سے سالانہ گرانٹ کی مد میں 2ارب روپے‘ مرکزی و صوبائی حکومتوں سے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 3ارب روپے‘ قومی و بین الاقوامی فنڈنگ ایجنسیوں سے سائنس دانوں کی مسابقتی ریسرچ گرانٹ کی مد میں 3ارب روپے جبکہ یونیورسٹی کی اپنے وسائل سے آمدن 2ارب روپے کی بجٹ تجاویرشامل ہیں۔ وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) کی زیرصدارت نیو سنڈیکیٹ روم میں ہونے والے آن لائن اجلاس میں مالی سال 2019-20ء کے اخراجا ت و آمدن کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی و غیرترقیاتی بجٹ تخمینہ جات کو سنڈیکیٹ کیلئے منظور کیا گیا۔ نئے سال کیلئے منظور کی گئی دیگر بجٹ سفارشات میں واٹر مینجمنٹ ریسرچ سنٹر کیلئے 45.965ملین‘ اورک کیلئے 19.882ملین‘ سٹوڈنٹس فنانشل ایڈ آفس کیلئے 11.282جبکہ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کیلئے 12.78ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔