ہفتہ , 21 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں انٹرنیشنل سیمینار کل ہوگا

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں انٹرنیشنل سیمینار کل  ہوگا
پیر , 31 اگست 2020ء (345) لوگوں نے پڑھا
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں کل یکم ستمبر کو لائیوسٹاک سیکٹر میں دودھ اور گوشت کی پیداوار میں ترقی کے مواقع اور چیلنجزپر بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کلیہ اُمور حیوانات اور اورک کے اشتراک سے نیو سینٹ ہال میں منعقد ہونیوالے سیمینار میں ملکی و بین الاقوامی ماہرین حیوانات اور متعلقہ انڈسٹری کے ذمہ داران شرکت کر رہے ہیں۔ سیمینار کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف کریں گے جبکہ پینل ڈسکشن کے شرکاء میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر طلعت نصیر پاشا‘ یونیورسٹی آف ایگریکلچرڈیرہ اسماعیل خان کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر مسرور الٰہی بابر‘ ڈاکٹر انسٹی ٹیوٹ آف اینیمل اینڈ ڈیری سائنس کے ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر محمد اقبال مصطفی شامل ہونگے۔ سیمینار میں چائنہ ایگریکلچر یونیورسٹی بیجنگ کے پروفیسرڈاکٹر یاچن وانگ آن لائن شریک ہونگے جبکہ حامد ڈیری فارمزکے چیف ایگزیکٹو آفیسر بریگیڈیئرحامد خلیل ڈیری فارمنگ کے حوالے سے اپنے تجربات کا شرکاء سے تبادلہ کریں گے۔
  • تعلیم

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now