اتوار , 22 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے ٹڈی دل کنٹرول اور کورونا کے حوالے سے تحقیق سمیت 11 منصوبوں کی منظوری دے دی

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے  ٹڈی دل کنٹرول  اور کورونا کے حوالے سے تحقیق سمیت  11 منصوبوں کی منظوری دے دی
جمعرات , 25 جون 2020ء (161) لوگوں نے پڑھا
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے انڈوومنٹ فنڈ سیکرٹریٹ کے زیراہتمام منعقد ہونے والی ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی نے 4 ٹڈی دل کے کنٹرول اور ایک کرونا کے حوالے سے تحقیق سمیت مجموعی طور پر 11 منصوبوں کی منظوری دے دی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف کی زیرصدارت نیوسنڈیکیٹ ہال میں منعقدہ امریکی ادارہ برائے زراعت کے تعاون سے قائم کئے گئے انڈوومنٹ فنڈ سیکرٹریٹ کی ٹیکنیکل ایڈوائزری کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مختلف جامعات اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سے وابستہ سائنسدانوں کی جانب سے جمع کرائے گئے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس جائزہ اجلاس میں وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر محمد طفیل، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور ڈاکٹر نسیم احمد، ڈائریکٹر جنرل زرعی تحقیق پنجاب ڈاکٹر محمد عابد، ڈائریکٹر جنرل توسیع لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی، ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک ریسرچ ڈاکٹر محمد اقبال اور یونیورسٹی کے جملہ ڈین کلیہ جات نے مذکورہ منصوبوں پر سیرحاصل بحث کی۔ انڈوومنٹ فنڈ سیکرٹریٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمود احمد رندھاوا نے تمام منصوبے اور ان کی تفصیلات کے بارے میں حاضرین کو بریفنگ دی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ امریکی محکمہ زراعت کے تعاون سے یونیورسٹی میں قائم کئے جانے والے انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے زراعت کے شعبے میں عملی تحقیق کے لئے منصوبے منظور کئے جاتے ہیں جس کے لئے ملک بھر سے سائنسدانوں سے تجاویز طلب کی جاتی ہیں جس پر ماہرین کی جانب سے سیرحاصل بحث کے بعد اسے حتمی منظوری کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے لئے فائنل کر لئے جاتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ ان منصوبوں میں ایک ضروری امر کو مدنظر رکھا گیا ہے کہ مخصوص اور متعین عرصہ میں ریسرچرز کو قابل نتیجہ تحقیق منطقی انجام تک پہنچانا ہوتی ہے تاکہ عام آدمی تک اس ریسرچ کے اثرات پہنچائے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کی وباء نے تمام ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اداروں کو اس کے مختلف پہلوؤں پر تحقیق پر مجبور کر دیا ہے لہٰذا اس اجلاس میں ایک منصوبہ منظور کیا گیا ہے جس میں کرونا پر نتیجہ خیز تحقیق پر توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں پاکستان کا ٹڈی دل کے حوالے سے سب سے پہلا ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سیل قائم کر دیا گیا ہے اس ناگہانی آفت سے عہدہ برآں ہونے کے لئے چار منصوبے منظور کئے گئے ہیں جس کے تحت اس کی حیاتیاتی کنٹرول کے ساتھ ساتھ نباتیاتی تدارک اسے پولٹری اور فشریز کے لئے خوراک میں استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر جہتوں پر نتیجہ خیز ریسرچ کی جائے گی۔
  • تعلیم
  • صحت

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now