ہفتہ , 21 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ایم فل اور پی ایچ ڈی طلبہ کیلئے کھول دی گئی

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں  ایم فل اور پی ایچ ڈی طلبہ کیلئے کھول دی گئی
بدھ , 16 ستمبر 2020ء (190) لوگوں نے پڑھا
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد حکومتی ہدایات کے مطابق پہلے مرحلے میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے سینئر طلبہ کیلئے کھول دی گئی۔ جبکہ انڈرگریجوایٹ ڈگری پروگرامز کے نئے اور زیرتعلیم طلبہ کے ساتھ ساتھ پوسٹ گریجوایٹ سطح کے نئے طلبہ کو بھی فی الحال آن لائن ایجوکیشن کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر آصف تنویر نے کہا ہے کہ کلاس رومز اور تحقیقاتی لیبارٹریز میں حکومتی ہدایات و ایس او پیزکے مطابق سماجی فاصلہ اور ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہاسٹلزاور کھانے پینے کے مقامات پر بھی اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ تمام لوگ ماسک کے استعمال کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلے کا بھی بطور خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال میں بہتری کے ساتھ ہی پوسٹ گریجوایٹ پروگرامز کے نئے طلبہ اور انڈرگریجوایٹ سطح کے زیرتعلیم طلبہ کیلئے بھی جامعہ کے دروازے کھول دیئے جائیں گے اور مزید بہتری آتے ہی نئے طلبہ کو بھی یونیورسٹی آنے کی اجازت دی جائے گی۔ناظم اُمور طلبہ پروفیسرڈاکٹر شہباز طالب ساہی کی طرف سے یونیورسٹی آنے والے تمام طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چہرے پر حفاظتی ماسک پہننے کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنائیں اور ایک دوسرے سے ہاتھ اور گلے ملنے سے ہر ممکن گریز کریں
  • تعلیم

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now