ہفتہ , 21 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کو دی ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ نے دنیا کی 802ویں بہترین یونیورسٹی قرار دے دیا

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کو دی ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ نے دنیا کی 802ویں بہترین یونیورسٹی قرار دے دیا
پیر , 07 ستمبر 2020ء (192) لوگوں نے پڑھا
 تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے معتبر رینکنگ ایجنسی دی ٹائمز نے سال 2021ء کیلئے جاری کی گئی رینکنگ میں 93ممالک کی 1527جامعات کو 13پرفارمنس انڈیکیٹرز کی روشنی میں پرکھتے ہوئے درجہ بندی کا عمل مکمل کیا ہے جس کے مطابق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے ماضی کے مقابلے میں خاطر خواہ بہتری کے ساتھ802ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ رینکنگ ایجنسی کی طرف سے دنیا بھر کی جامعات کو 13پرفارمنس انڈیکیٹرزکے تحت جن پانچ گروپس میں جامع اور معتدل پیمانوں پر جانچا ہے ان میں ٹیچنگ‘ ریسرچ‘ سائی ٹیشنز‘ انٹرنیشنل آؤٹ لک اور انڈسٹری انکم شامل ہیں۔ یاد رہے کہ امسال ملک کی 17جامعات کو مذکورہ رینکنگ میں شامل کیا گیا ہے اور زرعی یونیورسٹی نے پانچ گروپس میں سے ٹیچنگ اور انڈسٹری انکم کے پیمانوں پر ملک کی تمام جامعات میں سب سے زیادہ سکور حاصل کرکے سبقت حاصل کی ہے جو یقینی طو رپر اہم اور غیرمعمولی پیش رفت ہے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف  نے حالیہ رینکنگ کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ جلد ہی یونیورسٹی کو دنیا کی 500بہترین جامعات کی فہرست میں شامل کیا جائے گا جس کیلئے ایک جامع اور پائیدار حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں اور وہ اُمید رکھتے ہیں کہ دنیا کے دیگر رینکنگ سسٹم بھی اپنے پرفارمنس انڈیکیٹرزکے مطابق ہماری پیش رفت سے متاثر ہوکر رینکنگ میں خاطر خواہ بہتری لائیں گے۔
  • تعلیم

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now