منگل , 01 دسمبر 2020ء
(586) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں بیٹے کی خودکشی سے دلبرداشتہ ماں نے بھی زہر پی کر زندگی ختم کر لی۔ گزشتہ سال بڑے بیٹے ساجد علی نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی تھی۔ موضع گھلے کے بگھیلے میں 19سالہ عابد علی نے ماں کی ڈانٹ ڈپٹ پرسرمیں گولی مار کر اپنی زندگی سے آزادی حاصل کی تھی۔50سالہ ممتاز بی بی نے بیٹے کی خودکشی سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی سپرے پی جسے مقامی رورل ہیلتھ سینٹر لایا گیا تو وہ بھی دم توڑ گئی۔ علی الصبح خاتون کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ جنہیں بعد میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔