ہفتہ , 21 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

فیصل آباد میں 18سال بعد محکمہ تعلیم نے 143 جعلی اساتذہ پکڑ لئے

 فیصل آباد میں 18سال بعد محکمہ تعلیم نے 143 جعلی اساتذہ پکڑ لئے
Naveed ہفتہ , 11 جولائی 2020ء (418) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد کے محکمہ تعلیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 18 سال سے بوگس ڈگریوں پر تعینات 143 اساتذہ کو پکڑ لیا، بوگس ڈگریوں پر تعینات 143 اساتذہ سال 2002، 2004، 2006 اور 2008 کی بھرتیوں کی جانچ پڑتال کے دوران پکڑے گئے ہیں، پکڑے جانے والے 143 اساتذہ میں سے کچھ کی ڈگریاں جعلی اور کچھ کے تقرر نامے جعلی پائے گئے ہیں۔ محکمہ تعلیم نے جانچ پڑتال کے دوران انکشاف کیا ہے کہ پکڑے جانے والے اساتذہ 13 سے 18 سال سے جعلی تقررناموں پر تنخواہیں لے رہے تھے، ان پکڑے جانے والے اساتذہ کے خلاف مزید کارروائی کے لیے محکمہ اینٹی کرپشن کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ فیصل آباد کی ڈی او ایلیمنٹری مسز رضیہ تبسم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جب میں نے 2002 سے لیکر 2008 تک محکمہ تعلیم میں بھرتی ہونے والے اساتذہ کے ریکارڈ کو چیک کیا تو اس میں سے کچھ خواتین اساتذہ کی ڈگریاں جعلی نکلیں اور کچھ کے تقررناموں کا ریکارڈ ہی محکمہ تعلیم کے پاس موجود نہیں ہے، جعلی پائی جانے والی ان ٹیچرز کے کیسز ہم نے محکمہ اینٹی کرپشن کو بھجوا دیئے ہیں۔ ڈی او ایلیمنٹری فی میل رضیہ تبسم نے مزید بتایا کہ اس وقت کے افسران نے آنکھیں بند کر کے ان اساتذہ کو جوائننگ دے دی، جو گزشتہ 18 سال سے جعلی ڈگریوں پر تنخواہیں لے رہی ہیں، محکمہ تعلیم کو لکھے گئے خط میں ہم نے ان سے درخواست کی ہے کہ ان جعلی اساتذہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان سے 18 سال تک لی گئی تنخواہیں واپس لے کر محکمہ تعلیم میں جمع کروائیں اور قانون کے مطابق ان تمام ٹیچرز کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے۔
  • تعلیم
  • جُرم و سزا
  • اسکول

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now