جمعہ , 20 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

جدید طریقہ کاشت کو اپنانا ناگریز ہے، وائس چانسلر زرعی یو نیورسٹی

جدید طریقہ کاشت کو اپنانا ناگریز ہے، وائس چانسلر زرعی یو نیورسٹی
منگل , 17 نومبر 2020ء (413) لوگوں نے پڑھا
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد  کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر  اقرار احمد خاں نے کہا ہے کہ  کاشتکاروں کے مسائل کے حل اور پائیدا ر ترقی کیلئے جامعہ زرعیہ کے سائنسدان ملک بھرکے تمام صوبوں کے کسانوں کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ انہیں جدید رحجانات سے روشناس کروا تے ہوئے فوڈ سیکورٹی اور فی ایکڑ پیداواریت میں اضافے کے ساتھ ساتھ غربت میں کمی کے اہداف کے حصول  میں اپنا کردار  ادا کر سکیں اس امر کا اظہار انہوں نے سندھ کے کسانوں کے 6 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا  انہوں نے کہا کہ ر وایتی طریقہ کاشت کی وجہ سے پاکستان کی  فی ایکڑ پیداوارترقی یافتہ ممالک سے کافی کم ہے جس میں اضافے اور زراعت کو منافع بخش بنانے کیلئے  جدید طریقہ کاشت کو اپنانا ناگریز ہے  انہوں نے بتایا کہ آئی بی اے سکھر کے ساتھ زرعی یونیورسٹی نے چار سالہ بی ایس پروگرام  کا اجرا کیا ہے جس میں طلبا دو دو سال دونوں اداروں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں انہوں نے بتایا کہزرعی یونیورسٹی  میں بلوچستان کے کسانوں کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا تھا  اس مقصد کے لئے دیگر صوبوں کو بھی خوش آمدئد کہا جائے گاسندھ چیمبر آف ایگری کلچر کے جنرل  سیکریٹری زاہد حسین نے اس امر  پر افسوس کا اظہار کیا کہ زرعی  ملک ہونے کی باوجود 7.1کھرب روپے کی زرعی  اجناس امپورٹ کی جاتی ہیں جس پر قاپو پانے کیلئے مربوط حکمت عملی مرتب کرنی ہو گی انہوں نے بتایا کہ  اگلی ماہ سندھ میں قومی لیول کی کانفرنس کا انعقاد کیا  جائے گا  جس میں سندھ کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے کاشتکار بھی شرکت کریں گے  ڈین کلیہ زراعت  پروفیسرڈاکٹر جاوید اختر نے کہا کہ کاشتکا روں کو زمین کی زرخیزی کے حوالے سے زمین کا تجزیہ کو یقینی بنا کر فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ حاصل کیا  جا سکتا ہے  انہوں نے زرعی ماہرین کی سفارشات پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت پر زور دیا  انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی سندھ کے اعلی تعلیماتی اداروں کے ساتھ زرعی تحقیق میں تعاون کے لیے لائحہ عمل تیار کر رہی ہے اجلاس کے فوکل پرسن پر وفیسرڈاکٹر جلال عارف نے  بتایا کہ انہوں نے   2019  میں کاٹن پر قومی سطح کی کانفرنس کا انعقاد کیا تھا جس کے  نتیجے میں کاٹن کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات سامنے آئے تھے  انہوں نے کہا کہ کاٹن کے علاقے میں شوکر کین اور چاول کی کاشت کی روک تھام کے لیے پالیسی بنانا ہوگی   پروفیسرڈاکٹر  شہزاد بسرا  نے کہا  کہزرعی یونیورسٹی میں سیڈ کے حوالے سے بہتر ین تحقیق کی جا رہی ہے تاکہ کسانوں کو معیاری سیڈ دستیاب آ سکے   اجلاس سے پروفیسرڈاکٹر  ظفر قریشی پروفیسرڈاکٹر اسلم مرزا پروفیسرڈاکٹر غلام مرتضی پروفیسرپروفیسر ڈاکٹر  اللہ بخش پروفیسرڈاکٹر  امان اللہ ڈاکٹرمحمد طاہر ڈاکٹر  تسنیم خالق  اور دیگر نے بھی خطاب کیا
  • طالب علم
  • تعلیم

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now