جمعہ , 25 ستمبر 2020ء
(205) لوگوں نے پڑھا
سیکرٹری ڈی آر ٹی اے فیصل آباد نے فیلڈ سٹاف کے ہمراہ روڈ ٹریفک چیکنگ کے دوران دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف ایکشن لیا اور کئی گاڑیوں کے چالان کئے اور انہیں مختلف تھانوں میں بند بھی کیا۔ اس کے علاوہ آگاہی مہم کے دوران ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیور حضرات کو تنبیہ کی گئی کہ اپنی گاڑیوں کے انجن کا کام وقت پر کروائیں۔ وقت پر آئل تبدیل کروائیں تاکہ گاڑیوں سے زہریلے دھویں کا اخراج نہ ہو اور فضا میں آلودگی پیدا نہ ہو.