بدھ , 24 جون 2020ء
(120) لوگوں نے پڑھا
کورونا وائرس نے فیصل آباد میں بھی پنجے گاڑ لئے، شہریوں کے غیر محتاط رویے کہ باعث فیصل آباد پاکستان میں وائرس سے متاثرہ دسویں نمبر سے تیسرے نمبر پر آچکا ہے۔ ضلعی انتطامیہ نے حکومتی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا۔کورونا وباءنے فیصل آباد میں تباہی مچا رکھی ہے، وائرس سے اب تک 2000 سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 50 سے زائد اموات ہوچکی۔ طبی ماہرین کے مطابق رپورٹ نہ ہونے والے متاثرہ شہریوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے