جمعہ , 18 ستمبر 2020ء
(151) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنرفیصل آباد محمد علی کی ہدایت پر ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے غیر معیاری سی این جی وایل پی جی سلنڈرزکی حامل مسافر گاڑیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اس سلسلے میں متعدد کے چالان اور تھانوں میں بند کرانے کے علاوہ سلنڈرز بھی اتروائے گئے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر معیاری سی این جی اور ایل پی کے خلاف جاری رہے گی ۔ شہریوں کی جان و مال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔