Naveed
ہفتہ , 25 جولائی 2020ء
(199) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد انتظامیہ نے شہر کی حدود میں جانور پیچنے والوں کے خلاف ایکشن کرتے ہوئے کئی جگہوں سے بکروں کو تحویل میں لے لیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شہر کی حدود میں جانور کی منڈیاں لگانے کے حوالے سے پہلے سے آگاہ کردیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود عمل درآمد نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی غلط بات ہے کہ غریب بیوپاریوں کے ساتھ اس طرح کیا جارہا ہے۔ کچھ بیوپاری منڈیوں میں بھاری فیسیں ادا نہیں کرسکتے تو وہ مجبور ہوکر شہر کے اندر بیچتے ہیں انتظامیہ کو اس حوالے سے کوئی آسان حل دینا چاہیے جس سے چھوٹے درجے کی بیوپاریوں کی دادرسی ہوسکے۔