جمعہ , 25 ستمبر 2020ء
(339) لوگوں نے پڑھا
ڈائر یکٹو ریٹ جنرل آف انٹیلجنس اینڈ انوسٹی کیشن ( ایف بی آر ) فیصل آباد نے سیلز ٹیکس کی جعلی انوائسز تیار کر کے ملکی خزانے کو نقصان پہپنچانے کے میگا سکینڈ ل کا سرا غ لگا کر ملز م کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائر یکٹو ریٹ کی ٹیم نے بڑ ے پیمانے پر جعلی انوائسز تیار کیے جانے کی ا طلا ع ملنے پر چھاپہ مار کر ملز م یوسف کو گرفتار کر لیا ۔ ملز م پر الزا م ہے کہ اس نے 1 ارب 30 کروڑ روپے کی جعلی انوائسز تیار کر کے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا ۔ انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق سکینڈل میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کیلئے ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔