پیر , 07 ستمبر 2020ء
(141) لوگوں نے پڑھا
تفصیلات کے مطابق محمد اشرف نے تھانہ صدر فیصل آباد کو اطلاع دی کہ یکم ستمبر کو اس کا 14 سالہ بھتیجا زین موٹرسائیکل واپس کرنے گیا لیکن تاحال واپس نہ آیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا۔ دوران تفتیش سی سی ٹی وی فوٹیج سے زین کو سجاد عرف ڈھولکی کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھنے پر جب پولیس نے سجاد سے تفتیش کی تو اس نے اپنے ساتھی اللہ رکھا کے ساتھ مل کر زین کو بدفعلی کے بعد قتل کرنا تسلیم کیا اور زین کی لاش کو ماڈل سٹی کے قریب کماد کی فصل سے گڑھا کھود کربرآمد کروایا۔ سی پی او فیصل آباد محمد سہیل چوہدری کا کہنا ہے کہ فیصل آباد پولیس زین کے گھروالوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔