منگل , 24 نومبر 2020ء
(379) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنرفیصل آباد محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر 6 شادی ہالز کو سیل کر کے انتظامیہ کیخلاف مقدمات درج کروا دیئے۔تفصیل کے مطابق کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے ساتھ ساتھ شادی بیاہ کی تقریبات کے دوران انواع واقسام کے کھانے پیش کرنے کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے گزشتہ شب مختلف شادی ہالز اور مارکیز کو چیک کیا اور شادی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر چنیوٹ پیلس، کیسل مارکی، کیولیم میرج ہال، ڈائنسٹی، کرسٹل مارکی اور رائلٹن مارکی کو سیل کر کے ان کے منیجرز کو پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا اور متعلقہ تھانوں میں میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمات درج کروا دیئے، اے سی سٹی سید ایوب بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری ہونے والے کرونا ایس او پیز اور شادی کی تقریبات کے دوران ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عمل کریں اور حکومتی ہدایات پر کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔