ہفتہ , 05 ستمبر 2020ء
(405) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنرفیصل آباد محمد علی کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے انسداد کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو میڈیکل اسٹور سیل کردیے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اقبال سٹیڈیم میں واقع کیئر فارمیسی اورفیملی فارمیسی کو سیل کیا ۔ ایوب بخاری کا کہنا تھا کہ شہری بھلے وہ دکاندار ہوں یا خریدار کورونا سے بچاوٗ کے لیے لازمی طور پر ایس او پی پر عمل درآمد کریں تاکہ کورونا پاکستان میں دوبارہ سے نہ پھیل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کورونا سے بچاوٗکے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہوں ۔