Naveed
منگل , 21 جولائی 2020ء
(208) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد میں کل ہونے والی تیز بارش کے بعد مکان کی چھتیں گرنے کے واقعات میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ کئی زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک واقعہ میں تاندلیانوالہ میں تین چھتیں گرنے سے پانچ بچوں سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے۔ اسی حادثے میں حادثے میں دو دیگر افراد زخمی ہوئے جنہیں فیصل آباد شہر کے ایک اسپتال لے جایا گیا۔ جبکہ ضلع میں موسلا دھار بارش نے چھتیں کمزور کردیں ہیں۔ اسی طرح کے ایک اور واقعہ میں عباس پور روڈ پر مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 3 ہلاک ہوگئے۔ حادثے میں چار دیگر افراد کو بھی چوٹ پہنچی اور انہیں سول اسپتال لے جایا گیا۔