جمعرات , 09 جولائی 2020ء
(392) لوگوں نے پڑھا
چک جھمرہ تحصیل میں وزیراعظم کے احساس پروگرام میں رجسٹریشن کیلئے آنے والی خواتین پیاس سے نڈھال سائیبان بھی میسر نہیں خواتین کے ساتھ آنے والے بچے کی رفعہ حاجت کیلئے واش روم بھی نہیں ۔ میونسیپل کمیٹی نادرہ عملہ اور رجسٹریشن کرنے والا عملہ آنے والی خواتین سے ہتک آمیز رویہ استعمال کرتے ہیں ۔ متعلقہ عملہ خواتین کو دھکے کھانے پر مجبور چھوڑ کر رفوچکر ہوجاتا ہے ۔ خواتین بھوک اور دھوپ سے پریشان ہونے لگی۔ میونسیپل کمیٹی عملہ خدا خوفی بھول گیا آنے والی خواتین شدید مشکلات کا شکارہیں