Naveed
جمعہ , 28 مئی 2021ء
(471) لوگوں نے پڑھا
چک جھمرہ میں چنیوٹ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ٹرک اُلٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹرک تیز رفتاری سے اپنی منزل کی طرف جا رہا تھا کہ جام بریک لگنے کے سبب ڈرائیور کے قابو میں نہ رہا اور الٹ گیا۔ سڑک پر گاڑیوں اور لوگوں کا ذیادہ رش نا ہونے کی وجہ سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ حادثے کے نتیجے میں ٹرک میں پھنسے ڈرائیور کو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا جوکہ معمولی زخمی تھا، تاہم ٹرک پلٹنے کے سبب اس میں موجود سامان سڑک پر بکھر گیا جبکہ ٹرک کو بھی نقصان پہنچا۔