Naveed
بدھ , 09 جون 2021ء
(521) لوگوں نے پڑھا
چک جھمرہ کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق مزمل نامی سیکیورٹی اہلکار جوکہ ایک نجی بینک کا ملازم ہے صبح کے وقت کام پر جارہا تھا کہ ملوآنی کے علاقے میں ڈاکو اس سے پستول کے زور پر پچاس ہزار نقد رقم اور دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ ڈاکو ہنڈا 125 سی سی موٹرسائیکل پر سوار کلاشنکوف اور پستول سے مسلح تھے جنہوں نے پستول کے زور پر روک کر لوٹا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر جھمرہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا۔