Naveed
بدھ , 23 جون 2021ء
(418) لوگوں نے پڑھا
چک جھمرہ 161رب بوٹیانوالہ میں بجلی کا پول ٹوٹ کر دوکان پر گرگیا۔ تفصیلات کے مطابق پول نیچے سے کمزور ہونے کی وجہ سے ٹوٹا۔ اس حادثے پر اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ 4 مہینوں سے محکمہ واپڈا کو درخواستیں جمع کروا رہے ہیں اور ان کے دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں مگر واپڈا کی جانب سے درخواستوں پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا جس کے باعث پول ٹوٹ کر گرگیا اور اس پر موجود تاریں لٹک رہی ہیں۔ لگتا ہے کہ جب تک کرنٹ لگنے سے کوئی شہری کسی حادثے کا شکار نہیں ہوجاتا تب تک ہماری دی گئی درخواستوں پر عمل نہیں کیا جائے گا۔ اہلِ علاقہ نے اعلٰی حکام سے اپیل کی ہے کہ اس ٹوٹے ہوئے پول کی جگہ نیا پول لگایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔