جمعہ , 29 مارچ 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چک جھمرہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

خاتون ڈاکٹرکی ایم ایس سے مبینہ دوستی، مرد ڈاکٹر خواتین کا الٹرا ساؤنڈ کرنے لگا

خاتون ڈاکٹرکی ایم ایس سے مبینہ دوستی، مرد ڈاکٹر خواتین کا الٹرا ساؤنڈ کرنے لگا
بدھ , 26 مئی 2021ء (452) لوگوں نے پڑھا
تحصیل چک جھمرہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں الٹرا ساؤنڈ کروانے کے لئے آنے والی خواتین کا الٹراساؤنڈ خاتون ڈاکٹر کے ڈیوٹی سے غائب ہونے پر مرد ڈاکٹر کے کرنے کا مبینہ طور پر انکشاف ہوا ہے۔ مریضوں کے ساتھ آنے والے افراد کا کہنا ہے کہ خاتون ڈاکٹر ہسپتال آنے کے بعد اکثر اوقات اپنی ڈیوٹی سے غائب رہتی ہیں۔ مبینہ طور پر خاتون ڈاکٹر کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ان کی ہسپتال ایم ایس سے دوستی ہے اور وہ ان کے ساتھ باتیں کرنے میں وقت گزارتی ہیں۔ عوام کا اس صورتحال پر کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں خواتین کا الٹرا ساؤنڈ کسی صورت کوئی مرد ڈاکٹر نہیں کرسکتا اس صورتحال میں انتظامیہ کو فوری معاملے کی تحقیقات کرنی چاہیے تاکہ خواتین کے اور عوام کے تحفظات کا ازالہ کیا جاسکے عوام کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات کے نتیجے میں ملوث پائے جانے والے عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ علاوہ ازیں خاتون ڈاکٹر کے ڈیوٹی سے غائب رہنے پر ایک گزیٹڈ آفیسر نے بھی پرائم منسڑ پورٹل پر شکایت  درج کر رکھی ہے۔
  • سول ہسپتال
  • انتظامیہ
  • جُرم و سزا
  • صحت

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now