منگل , 25 مئی 2021ء
(478) لوگوں نے پڑھا
چک جھمرہ کے علاقے میں فیڈمک اور ریسکیو 1122 نے مشترکہ صفائی اور کورونا ایس او پیز کے متعلق آگاہی فراہم کی۔ تفصیلات کے مطابق انچارج ریسکیو 1122 نوید ارشد کی نگرانی میں عملے نے لاہوریاں گاؤں کو ایک صاف اور جدید گاؤں کے طرز پر بنانے کیلئے گاؤں سمیت بازاروں کی صفائی کی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کیلئے عوام کو آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر نوید ارشد کا کہنا تھا کہ عوام ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلے۔ اپنے اور اپنے پیاروں کی زندگی کی خاطر ایس او پیز پر عمل کریں تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔