Naveed
جمعرات , 27 مئی 2021ء
(542) لوگوں نے پڑھا
عید قریب آتے ہی بکرا چور گینگ پوری طرح متحرک ہوگیا۔ چک نمبر 126 ر ب پہاڑنگ میں زمیندار بابا عالم کے پاس 2 نامعلوم کار سوار افراد آئے اور انھیں گرمی کی وجہ بتا کر ٹھنڈا پانی پلانے کی درخواست کی جس پر بزرگ زمیندار اپنے گھر ٹھنڈا پانی لینے چلے گئے۔ جب وہ واپس آئے تو کار سوار جا چکے تھے شک پڑنے پر انہوں نے اپنے مویشیوں کو دیکھا تو ان میں سے 2 بکریاں اور 2 بکرے غائب تھے۔ بزرگ شہری نے نامعلوم افراد کے خلاف تھانے میں مویشی چوری کی درخواست جمع کروادی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس جلد از جلد چوروں کو گرفتار کرکے ان کی چوری شدہ مویشی برآمد کروائے اور ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائے تاکہ چور آئندہ کسی کا مال مویشی چوری نہ کرسکیں۔