Naveed
بدھ , 10 فروری 2021ء
(472) لوگوں نے پڑھا
تھانہ جھمرہ کے علاقے ایکسپریس وے 293 چک کے قریب ایک کار نے دوسری کار کو پیچھے سے ٹکر ماردی۔ حادثے کے نتیجے میں پینتیس سالہ منور بی بی جاں بحق جبکہ دو بچے اور ان کا باپ شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی مہران تھی جوکہ فیصل آباد سے آرہی تھی۔ تیز رفتار کرولا گاڑی نے پیچھے سے ٹکر ماردی۔ زخمی ہونے والوں میں بچوں کا باپ پینتیس سالہ وقاص جبکہ دو کم عمر بیٹیوں کے نام امان اور فاطمہ ہیں فیملی کا تعلق ساہیانوالہ سے بتایا گیا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیشی کاروائی کا آغاز کردیا جبکہ قصور واروں کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔