Naveed
جمعرات , 28 جنوری 2021ء
(507) لوگوں نے پڑھا
چک جھمرہ میں پولیس نے چک 47 ر ب پر ریڈ کیا اسی دوران ایک نوجوان کو گرفتار کیا نوجوان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا پر جدید اسلحے کی نمائش کرتا تھا اس کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلنے پر پولیس نے قدم اُٹھایا جبکہ جس علاقے سے نوجوان کا تعلق ہے، کے بارے میں پہلے سے انکشاف ہوچکا ہے کہ یہاں بڑی تعداد میں لوگ اسلحے کی نمائش کرنے کے جرم میں ملوث ہیں جو وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا میں جدید اسلحے کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں ہیں ساتھ ساتھ مجرمانہ طور پر بچوں کو اسلحہ دینے کی لالچ دے کر ان سے بدفعلی کرنے کا سنگین جرم بھی یہاں کیا جاتا ہے۔ چک کے صحافیوں اور معززین علاقہ کی نشاندہی پر ایس ایچ او تھانہ ساہیانوالہ آصف ندیم بٹ نے پولیس ٹیم کے ساتھ ریڈ کرتے ہوئے مذکورہ نوجوان علی زمان کو گرفتار کرلیا اور اسلحہ برآمد کرلیا پولیس نے مزید کاروائی کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ اہلعلاقہ نے تھانہ ساہیانوالہ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔