Naveed
جمعہ , 15 جنوری 2021ء
(448) لوگوں نے پڑھا
چک جھمرہ میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں پولیس آئی جی آفس میں کام کرنے والے ایک پولیس ملازم نے اپنے ڈاکو بھائی جس کو پولیس نے چک جھمرہ سے گرفتار کرکے اس کی تصویر شناخت کے لئے جاری کی، ڈاکو کا نام بگو مسیح تھا اور اس کا تعلق چک نمبر چک 146 ر ب سے تھا۔ سوشل میڈیا پر مقامی صحافی محمد سہیل کی طرف سے ڈاکو کی تصویر شائع کرنے پر انہیں کسی پولیس اہلکار کا فون آتا ہے کہ میں آئی جی آفس سے بات کررہا ہوں میرے ڈاکو بھائی کی تصویر پیج سے فوری ہٹاؤ، یہ انوکھا مطالبہ پولیس اہلکار کا اپنے ڈاکو بھائی کے لئے تھا جس پر محمد سہیل نامی صحافی کی جانب سے آئی جی پولیس سے اس اہلکار کو معطل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔