Naveed
جمعرات , 15 اپریل 2021ء
(512) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد کے علاقہ چک جھمرہ کے نواحی گاؤں 156 ر ب دیڑھ میں چوری کی واردات ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے دن 1 بجے کے قریب شہباز نامی شخص کی 3 بکریاں چوری کر لیں۔ متاثرہ شخص نے پولیس کی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے چوری کی اطلاع دی جس پر پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا۔ متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ کچھ مہینے پہلے بھی اس کی بکریاں نامعلوم کار سوار چوری کر کے لے گئے تھے جو بازیاب نہ ہوسکی تھیں۔