Naveed
منگل , 21 جولائی 2020ء
(353) لوگوں نے پڑھا
(9 جون 2020) چک جھمرہ، تھانہ جھمرہ کے علاقہ شاہکوٹ روڈ پر تیز رفتار دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجہ میں 2 نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ اس کی آواز دور تک سنائی دی۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ذیشان اور جعفر کی عمریں پچس سال کے قریب تھیں۔ شدید زخمی دانش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر شاہکوٹ منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق 58 رب سے بتایا جا رہا ہے۔