بدھ , 26 مئی 2021ء
(504) لوگوں نے پڑھا
چک جھمرہ کے محلہ محمد پورہ گلی نمبر 2 میں واقع جامع مسجد نور مدینہ کے نائب امام صاحب کی سائیکل چوری ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق نائب امام صاحب سائیکل مسجد کے باہر کھڑی کرکے نمازِ مغرب کی جماعت کروانے کے لئے مسجد میں گئے ہوئے تھے جب وہ واپس آئے تو سائیکل موجود نہیں تھی ۔ اہل علاقہ نے چک جھمرہ پولیس سے اپیل کی ہے ملزمان کا پتا لگا کر انکے خلاف کارروائی کی جائے اور امام صاحب کی سائیکل جلد از جلد برآمد کروائی جائے۔ ایک شہری نے مطالبہ کیا کہ اگر سائیکل برآمد نہیں کروائی جاسکتی تو نقد 8 ہزار روپے ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ دیں اور 2 ہزار ان سے لے کر امام صاحب کو نئی سائیکل دلوائیں۔