Naveed
بدھ , 03 فروری 2021ء
(484) لوگوں نے پڑھا
تھانہ ساہیانوالہ پل ایکسپریس وے 154 بگھیاڑا کے قریب حادثے میں ڈمپر نے ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر دے ماری۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا ڈمپر ڈرائیور کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا کافی نقصان ہوا لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈمپر ڈرائیور کو پکڑ کے رکھا اور پولیس کو اطلاع دی کہا جارہا ہے کہ پولیس نے آتے ہی ڈمپر ڈرائیور کو بھی فرار کروالیا اور ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کو تھانے چلنے کا کہنے لگے جس پر لوگوں اور پولیس کے درمیان تکرار ہوتی رہی۔ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کا کہنا تھا کہ میرا نقصان پورا کیا جائے نہیں تو ہم یہاں احتجاج کریں گے۔