Naveed
منگل , 21 جولائی 2020ء
(420) لوگوں نے پڑھا
(1 جولائی 2020) فیصل آباد کی تحصیل چک جھمرہ میں مشروب کمپنی کی فیکٹری میں کیمیکل ویسٹ کے کنویں میں ڈوب کر تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوا۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی نے اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ امتیاز بیگ کو ھدایت کی کہ وہ موقع پر پہنچ صورتحال کی رپورٹ دیں۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنرچک جھمرہ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر فیکٹری کو سیل کردیا اور تفتیش شروع کردی۔